رد وھابیہ

اعلی حضرت احمد رضا اور ابن تیمیہ کے بارے میں

امام اہلسنت رحمه الله تعالیٰ کے ابن تیمیہ کے بارے کلمات فتاوی رضویہ کے مختلف رسائل سے بالترتیب پیش خدمت ہیں۔
( جلد/صفحہ )

1️⃣
ابن تیمیہ متہّور نے جزافًا (اٹکل سے) بك دیا کہ ان ھذہ الحکایۃ کذب علٰی مالک “ ۔
5/472

2️⃣
پھرمیں نے دیکھا کہ شوکانی نے اپنے فاسد مذہب کے پیشوا ابن تیمیہ سے متعلق ذکر کیا۔
9/352

3️⃣
علامہ شہاب الدین خفاجی مصری نسیم الریاض شرح شفائے قاضی عیاض میں فرماتے ہیں : “ قبر اکرم سید عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت اورا س کی طرف سفر کو ابن تیمیہ اور اس کے اتباع مثل ابن قیم نے منع کیا اور یہ اس کا وہ کلام شنیع ہے جس کے سبب علماء نے اس کی تکفیر کی اور امام سبکی نے اس میں مستقل کتا ب لکھی
10/730

4️⃣
اول الذکر نے ابن تیمیہ مجسمیہ کے رسالہ”علی العرش استوی”کی اشاعت کی،
14/399

5️⃣
اس کے بعد جو آپ نے امام اعظم و امام محمد وائمہ مذہب کے رد میں ابن قیم گمراہ کی ایك نقل اس کے استاذ ابن تیمیہ بد مذہب سے ذکر کی ہے
17/543

6️⃣
ابن تیمیہ جو کہ ایك گمراہ ہے
27/439

7️⃣
اور ابن تیمیہ کی جہالتوں سے بعید نہیں کہ وہ عرش کے بارے میں قدم نوعی کا قول کرے
27/440

8️⃣
۔متاخرین حنابِلہ میں بعض خبثاء مجسمہ ہوگئے جیسے ابن تیمیہ وابن قیم،ابن تیمیہ کہتا ہے کہ میں نے سب جگہ ڈھونڈا کہیں نہ پایا اور معدوم ہے
29/117

9️⃣
خود ابن تیمیہ مخذول بھی اُسے نقل کرگیا
29/134

🔟
ان گمراہوں مکان و جہت ماننے والوں کے پیشواؤں ابن تیمیہ وغیرہ نے اﷲ تعالٰی کے جہت بالا میں ہونے پر خود ہی یہ دلیل پیش کی ہے کہ تمام جہان کے مسلمان دعا و مناجات کے وقت ہاتھ اپنے سروں کی طرف اٹھاتے ہیں

29/159
تلک عشرۃ کاملۃ

rizvibhai69@gmail.com

Recent Posts

جنگِ جمل اور جنگ صفین کا حقیقی پس منظر حضرت عثمان پر الزامات کا جوابات

  بسم الله الرحمن الرحیممقدمہقارئینِ کرام جیساکہ آپ سب اس بات سے بخوبی واقف ہونگے کہ…

3 ہفتے ago

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل حصہ یازدہم

 مسئلہ رفع یدین مستند دلائل حصہ یازدہم ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭امیر المومنین حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ…

3 ہفتے ago

شیعہ سنی علمی اختلافات اور مخالفت میں اور راہ اعتدال

اسلام و علیکم محترم علماء و طالب علم حضرات..  اختلف امت رحمت ہے.. یہ سننے…

3 ہفتے ago

عملیات دل پسند عمل محبت "عملیات دل پسند اور محبت کے اثرات: آسان رہنما برائے خوشگوار تعلقات”

عملیات دل پسند عمل محبت عملیات دل پسند عمل محبت عام طور پر روحانی اور صوفیانہ…

3 ہفتے ago

حضرت عمربن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ترک رفع الیدین کی حدیث پر زبیر علی زئی صاحب کےاعتراضات کا تحقیقی جائزہ

 ’’حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُد، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحِمَّانِيُّ، قَالَ:حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عَيَّاش،…

3 ہفتے ago