Home

حق فرید۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا فرید | janati drwaza pakpatan shareef جنتی دروازے کی حکایت

حق فرید۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا فرید

ضرت بابا فریدالدین رحمتہ اللہ علیہ نے اپنا تن من دھن اپنے مُرشِد پر قُربان کردیا ایک بار آپ لنگر کیلئے روٹی لگوانے جارہے تھے کہ راستے
میں صدا آئی مولانا امام فخرالدین رازی علیہ رحمہ اللہ کےمُرشِد جناب نجمُ الدین کُبریٰ پانی پت میں تشریف لا چُکے ہیں اور جو بھی آج شام تک اُنکی زیارت کرلے گا وہ جنتی ہو جائے گا…….. باباصاحب نے یہ فرمان سُنا لیکن توجہ نہ دی اور تندُور والی سے کہا اماں جلدی کر روٹی لگا دے وہ کہنے لگی کیا تُم نے بھی زیارت کو جانا ہے اس پر بابا صاحب فرمانے لگے نہیں اس لیے کہا ہے کہ کہیں راستے میں گُزرتے ہوئے ان پر نظر نہ پڑ جائے… واپسی پر بابا فرید الدین گنجِ شکر علیہ رحمہ نے اپنی آنکھوں پر پٹّی باندھی اور مرشد خانے کی طرف چل پڑے …..

وہاں پہنچے تو خواجہ قطب الدین ہونے والے واقعے سے باخبر تھے فرمانے لگے فرید اعلان سُنا تم نے عرض کی جی مرشد

فرمایا جاتے کیوں نہیں زیارت کو

باباصاحب فرمانے لگے جان اور دل ایک ہی ہے اسکے وارث آپ ہیں آپکے در کےسوا کہیں نہیں جاؤں گا

امتحان عشق تھا جب مرشد نے نظرِ کرم فرمائی تو بولے اےفرید یہ بتاؤ اعلان کرنے والا کون ہے اور کیا کہتا ہے

آپ نے فرمایا خادم ہے اور کہتا ہے جو مرشد کی زیارت شام سے پہلے کرلےوہ جنتی ہے

آپکے مرشد نے فرمایا اے فرید

وہاں خادم ہے اور وقت آج شام ہے

تیرا مرشد یہ اعلان کرتا ہے قیامت کی صُبح تک جو تیرے دروازے سے گُزرے جہاں تیرے قدم لگے ہیں وہ جنتی ہوجائے گا…..

اللّہ محمدۖ چار یار

حاجی خواجہ قطب فرید۔۔۔

حق فرید۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا فرید

rizvibhai69@gmail.com

Recent Posts

جنگِ جمل اور جنگ صفین اور شھادت عثمان رض کا حقیقی پس منظر

  بسم االله الرحمن الرحیم مقدمہ قارئینِ کرام جیساکہ آپ سب اس بات سے بخوبی واقف…

2 دن ago

صدقہ جاریہ صحیح احادیث کی روشنی میں ایصال ثواب

  بسم الله الرحمن الرحیم صدقہ جاریہ کے معنیٰ: ہروہ نیک عمل جوانسان اپنی زندگی میں…

2 دن ago

موضوع حدیث کی تعریف اور موضوع حدیث کی تفصیل

 موضوع حدیث کی تعریف ... - ضعیف احادیث و موضوع روایات موضوع حدیث کی تعریف…

2 دن ago

تین طلاق کا مسئلہ: فقہ حنفی کی روشنی میں تحقیق

تین طلاق کا مسئلہ: فقہ حنفی کی روشنی میں تحقیق تعارف:اسلام میں نکاح اور طلاق…

3 دن ago

مسلہ تقلید پر تحقیق مقلد اور غیر مقلدین کے لیےمسلہ تقلید پر تحقیق مقلد اور غیر مقلدین کے لیے

  بسم الله الرحمن الرحیم اکثرغیرمقلدین حضرات بلاکسی مستند دلیل وتفصیل کے تقلید اور اہل تقلیدکی…

7 دن ago