امام اہلسنت رحمه الله تعالیٰ کے ابن تیمیہ کے بارےامام اہلسنت رحمه الله تعالیٰ کے ابن تیمیہ کے بارے

امام اہلسنت رحمه الله تعالیٰ کے ابن تیمیہ کے بارے کلمات فتاوی رضویہ کے مختلف رسائل سے بالترتیب پیش خدمت ہیں۔
( جلد/صفحہ )

1️⃣
ابن تیمیہ متہّور نے جزافًا (اٹکل سے) بك دیا کہ ان ھذہ الحکایۃ کذب علٰی مالک “ ۔
5/472

2️⃣
پھرمیں نے دیکھا کہ شوکانی نے اپنے فاسد مذہب کے پیشوا ابن تیمیہ سے متعلق ذکر کیا۔
9/352

3️⃣
علامہ شہاب الدین خفاجی مصری نسیم الریاض شرح شفائے قاضی عیاض میں فرماتے ہیں : “ قبر اکرم سید عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت اورا س کی طرف سفر کو ابن تیمیہ اور اس کے اتباع مثل ابن قیم نے منع کیا اور یہ اس کا وہ کلام شنیع ہے جس کے سبب علماء نے اس کی تکفیر کی اور امام سبکی نے اس میں مستقل کتا ب لکھی
10/730

4️⃣
اول الذکر نے ابن تیمیہ مجسمیہ کے رسالہ”علی العرش استوی”کی اشاعت کی،
14/399

5️⃣
اس کے بعد جو آپ نے امام اعظم و امام محمد وائمہ مذہب کے رد میں ابن قیم گمراہ کی ایك نقل اس کے استاذ ابن تیمیہ بد مذہب سے ذکر کی ہے
17/543

6️⃣
ابن تیمیہ جو کہ ایك گمراہ ہے
27/439

7️⃣
اور ابن تیمیہ کی جہالتوں سے بعید نہیں کہ وہ عرش کے بارے میں قدم نوعی کا قول کرے
27/440

8️⃣
۔متاخرین حنابِلہ میں بعض خبثاء مجسمہ ہوگئے جیسے ابن تیمیہ وابن قیم،ابن تیمیہ کہتا ہے کہ میں نے سب جگہ ڈھونڈا کہیں نہ پایا اور معدوم ہے
29/117

9️⃣
خود ابن تیمیہ مخذول بھی اُسے نقل کرگیا
29/134

🔟
ان گمراہوں مکان و جہت ماننے والوں کے پیشواؤں ابن تیمیہ وغیرہ نے اﷲ تعالٰی کے جہت بالا میں ہونے پر خود ہی یہ دلیل پیش کی ہے کہ تمام جہان کے مسلمان دعا و مناجات کے وقت ہاتھ اپنے سروں کی طرف اٹھاتے ہیں

29/159
تلک عشرۃ کاملۃ

امام اہلسنت رحمه الله تعالیٰ کے ابن تیمیہ کے بارے
امام اہلسنت رحمه الله تعالیٰ کے ابن تیمیہ کے بارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے